The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی میں ذہنی معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا … ملزمان کئی روز تک خاتون کی عزت تار تار کرتے رہے، ایک ملزم گرفتار

4

ملزمان کئی روز تک خاتون کی عزت تار تار کرتے رہے، ایک ملزم گرفتار

muhammad ali محمد علی
بدھ ستمبر
00:49

کراچی میں ذہنی معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2020ء) کراچی میں ذہنی معذور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان کئی روز تک خاتون کی عزت تار تار کرتے رہے، ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ لاہور کے بعد ملک بھر میں پائے جانے والے شدید غم و غصے کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر جنسی زیادتی کیسز رونما ہونے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایک ذہنی معذور خاتون کو جنسی درندوں نے اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں جھگیوں میں معذور خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کئی روز سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنارہے تھے۔ متاثرہ خاتون ایک مزدور کی اہلیہ ہے، اس کے دیور کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان نے پہاڑیوں پر بنی جھگیوں میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون کو ڈی این اے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
                                                       

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More