The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی سائٹ ایریا : فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، تیسرے درجہ کی آگ قرار … فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی،رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آگ بجھانے میں … مزید

14

فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی،رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ آگ بجھانے میں مصروف

ہفتہ اکتوبر
18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سائٹ غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ نے قریب ہر چیز کو جلا کر راکھ کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں، فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان رینجرز نے میڈیا کو بتایا کہ رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا۔سندھ رینجرز کے مطابق واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں، دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کے مختلف حصوں میں لگی ہے جس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد کولنگ کا عمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More