The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی جناح باغ میں شہداء کارساز کی یاد میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا،عبدالجبارخان … گوجرانوالہ کے بعد سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کی حکومت … مزید

13

گوجرانوالہ کے بعد سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کی حکومت کی چولیں ہلا دے گا، پی پی رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ اکتوبر
21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ کراچی جناح باغ میں شہداء کارساز کی یاد میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا اور پیپلزپارٹی یہ ثابت کردے گی کہ اس حکومت کو رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا کیونکہ گوجرانوالہ کے بعد سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کی حکومت کی چولیں ہلا دے گا۔وہ جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں اور شہریوں سے خطاب کررہے تھے، ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جوکہ انتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے اس کے رہنے کا اب اخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے اس لئے انہیں فوری طورپر مستعفی ہوکر گھر چلے جانا چاہئے، انہوں نے کہاکہ کار ساز میں دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے کارکنان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی کیونکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قیادت سے لے کر کارکنوں تک جس طرح قربانیاں دی گئی ہیں وہ بے مثال ہیں، انہوں نے سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ دیں اور یہ جلسہ اس حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگا، حکومت عوامی طاقت سے خوفزدہ ہوچکی ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More