The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی جلسہ عوامی سمندرکی ایک تاریخ رقم کردے گا، سید سہیل عابدی

25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ورکرز کااہم ترین اجلاس سابق صدر ضلع سینٹرل سید سہیل عابدی کے زیرصدارت سردارصمدبلوچ کے دفتر میں منعقدہواجس میں خصوصی طورپر ضلع وسطی کی موبلائزیشن کمیٹی کی ممبر سینیٹررخسانہ زبیری اور سینئر رہنمااصغر بہاری اورعمران دھامرہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سردارصمد بلوچ،شیرافضل تنولی، اسماعیل کھتری، غازی غلام مصطفی، فیصل شیخ، اشرف پی آئی اے،حمید میمن، ظریف خان، جوادالحسن، جمیل احمد، نثارعزیزآبادی، اسلم رانجھا،فرحان الکرم، وسیم ،شوکت منٹو،نصیر بروہی اورسابق عہدیداران وسینئرکارکنان کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید سہیل عابدی نے کہاکہ 18اکتوبر کو کراچی میںشہدائے سانحہء کارساز کی یادمیں اور سلیکٹیڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف PDMکے زیراہتمام باغ جناح میں ہونے والاجلسہ عوامی سمندرکی ایک تاریخ رقم کردے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ ہوش ربامہنگائی اورکے الیکٹرک وسوئی گیس کی ناجائز بلنگ سے نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جلسے کی کامیابی کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، نثارکھوڑو،سید قائم علی شاہ،وقار مہدی، سید ناصرحسین شاہ، عاجزدھامرہ، سعید غنی، جاوید ناگوری، سیدہ شہلارضاکی واضح ہدایات ہیں کہ ہم ہر سطح پر عوامی رابطے میں رہیں اور پی ڈی ایم کے زیراہتمام شہیدذوالفقارعلی بھٹواور شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی طرز پر عوامی جلسہ کرکے ثابت کریں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، عوام تھے اور عوام ہی رہیں گے۔ سینیٹررخسانہ زبیری نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کی پریشانی کے دن اب ختم ہوچکے ،سلیکٹیڈ حکمرانوں کے گھرجانے کا وقت قریب آچکاہے، دنیاکل باغ جناح کراچی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتاسمندر دیکھے گی، جلسہ کراچی کی نئی تاریخ رقم کردے گا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی میزبانی میں PDMکے مرکزی رہنمائوں مولانافضل الرحمان، محترمہ مریم نوازاور دیگر مرکزی رہنمائوں وقیادت کا عوامی سمندر سے استقبال کریں گے اور اس ملک سے انارکی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔اصغربہاری نے کہاکہ عروس البلاد روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقوں کو بحال کراناپی پی پی اور اس اتحاد کا نصب العین ہے، ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرکے عوام کو اس کے حقوق دلوائیں گے۔میزبان صمد بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی روایات کو برقراررکھتے ہوئے عوام کامقدمہ لڑتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ بھنگوریہ گوٹھ پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا،ہے اور رہے گا۔ میڈیاکوآرڈینیٹر حمید میمن کے مطابق اجلاس میں طے پایاکہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے جاری رکھے جائیں گے اور گلی گلی کوچے کوچے تک ان رابطوں کو پھیلادیاجائے گا۔آج جلسے میں شرکت کے لئے سینئر کارکنان کا قافلہ سیدسہیل عابدی کی قیادت میںبلوچ ہوٹل لیاقت آباد سردارصمد بلوچ کے دفتر سے دوپہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More