The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیمینار

19

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : کراچی انسٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (کرن) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اختر احمد نے کہا ہے کہ کرن ہسپتال کینسر کے مریضوں کے علاج اور تشخیص کے لئے اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والے 18 کینسر کے ہسپتالوں میں سے ایک ہے جو کینسر کے مریضوں کی نگہداشت اور علاج میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر اختر احمد نے آگاہی سیمینار اور واک کے شرکائ کا خیر مقدم کیا اور ہسپتال کی طرف سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج معالجہ اور تشخیص کے حوالے سے کردار سے شرکائ کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر نے کرن ہسپتال کی پوری ٹیم کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی زندگیاں کینسر کے مریضوں کے علاج اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے نیک مقصد کے لئے وقف کر رکھی ہیں۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم کی ہدایات پر کرن سمیت اٹامک انرجی کینسر کے تمام 18 ہسپتال چھاتی کے سرطان کے مہینے کو مناتے ہوئے اپنے اپنے شہروں میں سیمینارز، آگاہی واکس کا اہتمام کر رہے ہیں تاکہ بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے جو کینسر کے علاج میں ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر اختر احمد نے اٹامک انرجی کے 18 کینسر ہسپتالوں کی بالعموم اور کرن ہسپتال کی بالخصوص کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے شرکائ کو بتایا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمن محمد نعیم نے بیماری سے متعلق آگاہی کی اہمیت پر زور دیا ہے اور مریضوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ ان کی ہدایات پر ملک بھر میں اٹامک انرجی کے تمام 18 کینسر ہسپتال سرگرمیوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ عوام الناس میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جا سکے۔ اس موقع پر کینسر سے صحت یاب ہونے والے خوش نصیب افراد نے کرن کی ٹیم کی مدد سے بیماری کو شکست دینے کے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کرن ہسپتال کے پیشہ ور ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ کے جوش و جذبے اور عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر عامر مقبول نے مہمانوں اور تقریب کے مہتمم ڈاکٹر اصغر حسین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سیمینار کے شرکائ نے آگاہی واک میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کراچی کی اہم شخصیات، کینسر سے صحت یاب ہونے والے مریضوں اور لواحقین کی کثیر تعداد نے واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر کوویڈ 19 سے بچاو کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More