The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار … شہری دریا خان نے 15 پر فون کر کے عثمان گوٹھ میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی تھی،پولیس

2

شہری دریا خان نے 15 پر فون کر کے عثمان گوٹھ میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی تھی،پولیس

بدھ ستمبر
16:18

کراچی، 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) کراچی میں 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دریا خان نے 15 پر فون کر کے عثمان گوٹھ میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی تھی، فون کرنے والے شخص کی جانب سے بتائے گئے مقام پر فوری پہنچے تو وہاں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق جب فون کرنے والے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کالر نے نمبر بند کر دیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹی اطلاع دینے والے شخص دریا خان کو ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ 15 آپ کی مدد کے لے ہے، اس پر غلط کال نہ کریں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھوٹی کال ضرورت مند شخص کی حقیقی کال پر اثر انداز ہوتی ہے، جھوٹی کال کرنا قانون کے مطابق جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More