The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، پولیس افسر کے بیٹے کی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

14

منگل ستمبر
22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) شہر قائد میں پولیس افسر کے بیٹے کی شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پولیس افسر کے بیٹے کی دو ساتھیوں کی مدد سے شہری کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش کی، سرکاری گاڑی میں آنے والے شخص کے ساتھ 2 اہلکار پولیس وردی میں ملبوس تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے شہری کو اس کے گھر کے باہر سے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔سرکاری گاڑی میں موجود اغوا کاروں نے مزاحمت پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے، بعدازاں اہل محلہ کی مداخلت پر نوجوان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، شہری کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More