The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، میمن گوٹھ میں آپریشن، مشکوک افراد زیر ِحراست … آپریشن کے دوران مشکوک افرادکے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی

2

آپریشن کے دوران مشکوک افرادکے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی

بدھ ستمبر
16:18

کراچی، میمن گوٹھ میں آپریشن، مشکوک افراد زیر ِحراست
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے ملیر کے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ہے جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کی گلیاں سیل کر کے گھر گھر کی تلاشی لی گئی۔آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جس کے دوران مشکوک افرادکے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔آپریشن کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ، منشیات اور چوری کی موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی ملے ہیں جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More