The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، غیر ملکی خاتون کی خودکشی قتل قرار، قتل میں ملوث شوہر اور ملازم گرفتار

4

پیر ستمبر
15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں 10 روز قبل غیر ملکی خاتون کے قتل میں ملوث اسکے شوہر اور ملازم کو گرفتار کرلیا گیاہے، پہلے قتل کو خودکشی کا رنگ قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن بشیر بروہی کے مطابق 10 روز قبل کلفٹن بلاک 5 میں غیر ملکی خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اور قتل میں ملوث 80 سالہ مکان مالک اور اسکے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کو اس کے شوہر نے اپنے ملازم کی مدد سے قتل کیا، قازقستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے حال میں ہی ملزم نے نکاح کیا تھا، اس سے قبل 2004 سے مقتولہ ملزم کی خدمت پر مامور تھی۔نکاح کے بعد خاتون نے گھر نام کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ملزم نے ملازم کی مدد سے خاتون کو قتل کر دیا، قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی واقعے کو خود کشی ہی قرار دیا گیا تھا، تفتیشی افسر کی درخواست پر دوبارہ پوسٹ مارٹم اور میڈیکل ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تفتیش مکمل ہونے کے بعد خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More