The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، شہر کی مختلف ادبی تنظیموں اور شعراء کرام کی عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے لیے 27ستمبر کو ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی

16

بدھ ستمبر
20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) شہر کی مختلف ادبی تنظیموں اور شعراء کرام نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کے لیے جاری جماعت اسلامی کی تحریک اور 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کی حمایت اور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

شعراء کرام نے ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ایک نشست میں جماعت اسلامی کی کوششوں کو بھی سراہا ،ان ادبی تنظیموں میں چیرمین نیاز مندان کراچی کے رونق حیات،ادارہ فکر نوکے اختر سعیدی ، بزم یاران سخن کے ڈاکٹر نثار احمد نثار، بزم نگار ادب کے صدر سخاوت علی نادر، بزم تقدیس ادب کے جنرل سیکریٹری احمد سعید خان، جوہر ادب کے نجیب ایوبی اور دیگر شعراء کرام ،تنویر سخن ،سید شائق شہاب،زاہد عباس،عبدالمجید محور ،اجمل سراج،عبدالحکیم ناصف،فاروق عرشی،عمران شمشادشامل ہیں ۔

نشست میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب اور ڈپٹی سیکریٹری نوید علی بیگ بھی شریک تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے شعراء کرام کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ’’حقوق کراچی تحریک مارچ‘‘ کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More