The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، شارعِ فیصل پر مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار … جوابی فائرنگ سے ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

5

جوابی فائرنگ سے ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

بدھ ستمبر
16:18

کراچی، شارعِ فیصل پر مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) کراچی میں شارعِ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ڈکیت سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق نرسری کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلے میں ایک زخمی ڈکیت سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈکیت شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، 2 ڈکیت پولیس کو دیکھ کر رک گئے جبکہ ایک ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے پیچھا کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More