The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، سوک سنٹر میں فائرنگ سے اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے … فائرنگ کرنے والے ملازم حفیظ نے خود کو بھی گولی مار دی

4

فائرنگ کرنے والے ملازم حفیظ نے خود کو بھی گولی مار دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
منگل ستمبر
17:10

کراچی، سوک سنٹر میں فائرنگ سے اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق ہو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر 2020ء) کراچی میں سوک سنٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں اسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری عمارت سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ فائرنگ میں زخمی ہونےوالے دو افراد دم توڑ چکے ہیں۔۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے وسیم رضا اور حبیب الحسن شامل تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری سوک سنٹر پہنچ گئی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے ڈی اے کے ملازمین ہیں۔واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔اسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دم توڑ گئے۔ کے ڈی اے ملازم حفیظ کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔فائرنگ کے بعد حفیظ نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More