The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی، ایکسائز کانسٹیبل عبد الحمید رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار … سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی، عوام سرکاری ملازمت دلوانے کیلئے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں،صوبائی … مزید

16

سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی، عوام سرکاری ملازمت دلوانے کیلئے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

منگل ستمبر
21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ سکھر زون نے سرکل افسر گھوٹکی اعجاز حسین میمن نے فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ واجد علی دایو کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز کانسٹیبل عبد الحمید کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ سکھر زون کو شکایت ملی تھی کہ ایکسائز کانسٹیبلز عبدالحمید اور منظور احمد کلہوڑ نے محکمہ ایریگیشن میں ملازمت دلوانے کے لئے مدعی سے 12 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے اور دو لاکھ روپے ایڈوانس بھی لے لیا تھا اور اب میڈیکل فٹنس کے لئے مذید ایک لاکھ روپے طلب کررہے تھے۔ شکایت ملنے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز کانسٹیبل عبدالحمید کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمت دلوانے کے لئے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں۔

سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی اور اس سلسلے میں رشوت طلب کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو دیں تاکہ ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ایسے کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن ہے اور امید ہے کہ سندھ کے باشعور عوام کرپشن کے خاتمے کے لئے اداروں سے تعاون کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More