The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والا گروہ گرفتار

11

ہفتہ اکتوبر
21:25

کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والا گروہ گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)سائبر کرائم ونگ نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو مرکزی ملزم سمیت گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم کی شناخت فیصل قادر کے نام سے ہوئی جو گلشن اقبال کے فلیٹ میں غیر اخلاقی ویب سائٹ کا دفتر چلار رہا تھا ، ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈوائسز بھی قبضے میں لیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی الیکٹرانک ڈیوائس سیغیراخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کاڈیٹاملا ہے، یہ گروہ ورچوئل کرنسی کینام پرخواتین کوغیراخلاقی کاموں میں استعمال بھی کرتا تھا اور ایپ کے ذریعے انہیں دیگر گاہکوں سے ملواتا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گروہ نے کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیراخلاقی کام بھی کرائے جبکہ انہوں نے ملازمت دینے کے لیے مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیو کالز کرنے والی خواتین کو کرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیے جاتے تھے اور جو خاتون خاتون جتنے زیادہ ڈائمنڈ حاصل کرتیں انہیں اتنی ہی زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی تھی، 4 لاکھ ڈائمنڈ حاصل کرنے پر خاتون کو 7 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More