The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کاٹن سلیکٹرز کا سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کا مطالعاتی دورہ، مستقبل میں ہونیوالی تحقیقی سرگرمیوں کی بریفنگ

3

منگل ستمبر
14:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں آج پاکستان کاٹن سٹینڈرڈانسٹی ٹیوٹ ملتان کے زیر انتظام کاٹن سلیکٹرز ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملتان سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 14 ٹرینیز کاٹن سلیکٹرزنی انچارج میاں محمد ناصر ، محمدافضل ظفر اور سید آصف علی کی سربراہی میںمطالعاتی دورہ کیا۔ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان، ڈاکٹر زاہد محمودنے طلباء کو ادارہ کے اغراض اور یہاں پر کی گئی تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوںسے آگاہ کیا۔ اور اس کے علاوہ مستقبل میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے پلان بارے بھی بتایا جبکہ شعبہ ایگرانومی کے سربراہ ڈاکٹر محمد نوید افضل نے کاٹن سلیکٹرز کو کپاس کے لئے زمین کی تیاری ،اس کی بجائی اور کپاس کی چنائی کے حوالہ سے خصوصی لیکچر بھی دیا اور اس کے علاوہ فارم مشینری،مکینیکل کاٹن پکر اور بول پکر کی خصوصیات اور انسٹی ٹیوٹ کی مختلف لیبارٹریز کا وزٹ کیا گیا شرکاء نے خاص کر فائبر ٹیکنالوجی سیکشن میں ہونی والی تحقیقاتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

سربراہ شعبہ فائبر ٹیکنالوجی الیاس سرور نے شرکاء کو ایچ وی آئی مشین ، کپاس کے ریشے کی خصوصیات کی جانچ پڑتال اور اسپننگ یونٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے کپاس کی جنگلی اقسام کے بلاک ، میٹرولوجیکل آبزرویٹری ، فارم مشینری کامعائنہ بھی کیا ۔شرکاء نے کپاس کے تحقیقی میدان میں ادارہ ہذا کے زرعی سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More