The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کاشتکا روں کو زرعی زہروں کی خریداری میں احتیاط کرنے کی ہدایت

11

منگل ستمبر
15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) :کاشتکار کپاس ، دھان اور خریف کی دیگر فصلوں کے غیر معیاری اور جعلی زرعی زہر فروشوں سے ہوشیار رہیں۔زرعی زہریں ایسے قابل اعتماد اور مستند ڈیلروں سے خریدیں جنہوں نے دوکان پر محکمہ زراعت کا جاری کردہ لائسنس آویزاں کیا ہو۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت( توسیع) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار حضرات زرعی زہریں خریدتے وقت رسید ضرور حاصل کریں جس پر زہر کا نام اور بیج نمبر لکھوائیں اور اس رسید کو سنبھال کر رکھیں تاکہ بوقت ضرورت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوںنے کہاکہ ویگنوں پر فروخت ہونے والی اور دوکان یا ڈیلر شاپ کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر سٹور کی گئی زرعی زہریں ہر گز نہ خریدیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں جعلی و غیر معیاری زرعی زہروں کی تیار ی و فروخت کے خلاف مہم جاری ہو چکی ہے۔اس ضمن میں کاشتکاروں اور عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ محکمہ زراعت کا ساتھ د یں اور اپنی شکایات زرعی ٹاسک فورس کے فون نمبر 0300-2955539 پر ایس ایم ایس یا واٹس اپ کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More