The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کاشتکاروں کو 15نومبر تک السی کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

18

اتوار اکتوبر
12:15

فیصل ا?باد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء): ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ السی کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت کیلئے زمین میں 2سے 3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلو گرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More