The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے پنجاب روزگار سکیم انقلابی اقدام ثابت ہوگی، اعظم چوہدری

10

پیر ستمبر
17:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے پنجاب میں رواں ماہ سے 30ارب روپے سے روزگار سکیم کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے پنجاب روز گارسکیم انقلابی اقدام ثابت ہوگی، روزگار سکیم کی منظور ی کے بعد آسان شرائط پر ایک کروڑ روپے تک کے قرضوں کے اجراء سے پنجاب میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا، روزگار سکیم سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور نئے کاروبار سے صوبہ میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اعظم چوہدری نے کہا کہ پنجاب روزگار سکیم میں قرض کی منظوری 20روز میں مکمل جبکہ قرض کی واپسی کی مدت2سے 5سال اور گریس پیرڈ 6ماہ ہونے سے یہ سکیم صوبے میں معاشی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے ، موجودہ کاروبارکے فروغ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے آسان قرضوں کی فراہم اور اس نقلابی سکیم کے تحت ایک کرو ڑ تک آسان قرضہ کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور سرمائے کی قلت کا شکار انڈسٹریز اور نیا کاروبار کیلئے سرمایہ نہ ہونے والے افراد اس سکیم سے بھر پور استفادہ کرکے صنعتی شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے ، پڑھے لکھے نوجوانوں کا صنعتی شعبہ میں خدمات سرانجام دینے سے صنعتی شعبہ میں جدت اور نئے نئے آئیڈیاز سامنے نوجوان اس سکیم سے صنعتی شعبہ بھرپور استفادہ کرکے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے خدمات سرانجام دے گااور نوکریوں کی تلاش کے لیے در بدرٹھوکریں کھانے کی بجائے خود کاروبار کرکے لوگوں کو روزگارفراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More