The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ کا چناب نگر میں محرم الحرام کے جلوس کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

15

پیر ستمبر
20:39

چناب نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر شیخ نے چناب نگرمیں محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوس کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالیاں،ایس ایچ او چناب نگر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔دوران وزٹ ڈی پی او نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر موجود افسران نے ڈی پی او کو سیکیورٹی انتظامات و دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو الرٹ ہوکر اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔افسران و جوان جلوسوں کے اختتام تک اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔ڈی پی او نے ڈیوٹی پر موجودافسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔جلوس میں شرکت کرنے والوں کو چیکنگ کے بعد شامل ہونے دیا جائے۔جلوس کے منتظمین کو پابند کیا جائے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More