The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کا رات گئے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

6

بدھ ستمبر
16:14

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کا رات گئے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ چوک قریشی، شاہجمال,سٹی چوکی شاہ جمال، روہیلانوالی اور تھانہ سٹی علی پور کے تھانوں کا اچانک دورہ کیا ڈی پی او نے زیر تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاریوں کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیتے ھوئیایس ایچ او،ز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے اور غفلت و لاپرواہی پر محرر تھانہ روہیلانوالی کے دریائی چوکی پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ڈی پی او نے تھانہ سٹی علی پور کے علاقے میں ھونے والی ڈکیتی کی واردات کا موقع کا معائنہ بھی کیا اور مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی پر ایس ایچ او سٹی علی پور کی سرزنش کرتے ھوئے تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی علی پور کے سپرد کردی اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی عدم گرفتاری برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More