The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی پی او آفس میں ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

6

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈی پی او آفس میں ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے ہفتہ وار اردلی روم منعقد ہوا ۔منعقدہ اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو شاہداحمدخان نیماتحت پولیس اہلکاروں کی عزت نفس کاخیال رکھتے ہوئیانھیں کرسی پربیٹھاکران کیمسائل سنے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوشاہداحمدخان نے ماتحت اہلکاروں کی جانب سیجمع کی گئی درخواستوں میں جائزعرض معروض پیش کرنے والے اہلکاروں کی درخواستوں پرفوری عمل درامدکے احکامات جاری کئی. تفصیلات کیمطابق محکمہ پولیس کے قواعد وضوابط کے تحت ماتحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز عرض معروض سننے اوران کوحل کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی ہدایت پر ان کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کاانعقادکیاگیا. اردلی روم میں ضلع کے مختلف تھانہ جات،چوکیات اور گاردات میں تعینات پولیس جوانوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے ‘اپنے جائز عرض معروض پیش کرنے کیلئے تحریری درخواستیں جمع کی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے اہلکاروں کی عزت نفس کاخیال رکھتے ہوئے انھیں کرسی پربیٹھاکرباری باری ان کیمسائل سنے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوشاہداحمدخان نے اہلکاروں کی جانب سے جمع کی گئی درخواستوں کوباری باری چیک کرکے تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کیجائز عرض معروض کے حل کے احکامات صارد کیے۔اردلی روم کے موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘پولیس اہلکاروں کودرپیش مسائل کاادراک ہے جنہیں ہرصورت حل کیاجائیگا۔جبکہ غیرڈسپلن اورسفارش کرنے والیپولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کیاجائے گا اوران کے خلاف سخت سیسخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس فورس کی استعدادکار کو بڑھانے کیلئے پولیس میں سزا اور جزائکا عمل جاری رہے گا۔پولیس افسران اپنیفرائض خوش اسلوبی اورایمانداری سیانجام دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More