The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی پی اوشانگلہ کا چیک پوستوں میں کئے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

14

بدھ ستمبر
21:30

شانگلہ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر(کیو پی ایم) کا ضلع کے داخلی پوائنٹ چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ اور چوکی شانگلہ ٹاپ کا دورہ شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ اور چوکی میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو بہترین انداز میں ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش کہا اس موقع پر انچارج چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ سب انسپکٹر شمشیر علی، پے آفیسر فخر عالم، لائن افسر عبد الواحد اور پٹیک انچارج تور لالا بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے پولیس جوانوں کے رہائشی کمروں کا بھی جائزہ لیاانھوں نے اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت جاری کر دی کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کر دی کہ ضلع ہذا کو داخل ہونے مشکوک لوگوں پر خاص نظر رکھیں انتہائی خوش اخلاقی سے لوگوں سے پیش آئیں ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی ناقابل برداشت ہے شہریوں کی تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More