The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی سی کوہاٹ کا گمبٹ میں ریونیو دربارکا انعقاد

15

پیر ستمبر
18:14

کوہاٹ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن(ر) عبدالرحمن نے پیر کو گمبٹ میں ریونیو دربار منعقد کیا۔ دربار میں اے سی فرقان اشرف، اے اے سی ٹو محمد ابراہیم، اے اے سی تھری محمد اقبال، افسر مال رفیق خٹک، تحصیلدار اصغر علی اور نائب تحصیلدار اکرام کے علاوہ تحصیل گمبٹ کے تمام پٹواریوں و ریونیو سٹاف ممبرز اور علاقے کے لوگوں اور سائلین نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریونیو سے متعلق تمام شکایات اور مسائل موقع پر حل کیے گئے۔مقامی پٹوار خانوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبے کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواڈاکٹرکاظم نیاز کی ہدایت پر صوبہ کے تمام پٹوار خانوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ایک جامع منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت پٹوار خانوں میں گیس، پانی، بجلی اور واش روم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔عوام نے ریونیو دربار منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More