The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی اینٹی کرپشن فورس کو یونیفارم پہننے کی ہدایات

5

جمعرات ستمبر
16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے اینٹی کرپشن فورس کو یونیفارم پہننے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے کہا ہے کہ آج سے کانسٹیبل سے انسپکٹر لیول تک کے ملازمین یونیفارم پہنیں گے۔ یونیفارم کی پابندی سے اینٹی کرپشن ایک منظم فورس کے طور پر سامنے آئے گی۔ اینٹی کرپشن فورس کرپٹ اور بد عنوان عناصر کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ہے۔ ادارے میں جدید خطوط پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کو بہترین فورس میں بدل رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ محکمہ انسداد بدعنوانی کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔ ایک بہترین اور منظم فورس کا ادارے کی کارکردگی میں کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب صوبائی سطح پر ایک بہترین تفتیشی ادارہ ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب صوبہ بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اینٹی کرپشن فورس بد عنوانی کے خلاف عام آدمی کا زور بازو ہے۔ اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف حالیہ کاروئیوں سے عام آدمی کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More