The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈی آئی جی آپریشنزنی4 تھانوں میں ایس ایچ اوز کے خالی سیٹوں پر افسران تعینات کر دیئے

5

جمعرات ستمبر
00:16

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نی4 تھانوں میں ایس ایچ اوز کے خالی سیٹوں پر افسران تعینات کر دیئے۔تھانہ ملت پارک، مصطفی آباد، غازی آباد اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ایچ اوز کی سیٹیں گذشتہ چند روز سے خالی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز سے انسپکٹرمحمد اظہر نوید ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن،پولیس لائنز سے انسپکٹر تجمل حسین ایس ایچ او تھانہ غازی آباد،انچارج چوکی ریوازگارڈن سب انسپکٹرمحمد نسیم خان ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ملت پارک جبکہ انچارج چوکی نادرہ آباد سب انسپکٹرمحمد ذکاء کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کیا گیا۔

تھانہ ملت پارک اورتھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کی وجہ سے سیٹیں خالی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More