The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈینگی کی روک تھام کیلئے دیہی علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

4

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:14

ڈینگی کی روک تھام کیلئے دیہی علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے، ڈپٹی کمشنر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر
نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی جہلم
نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی
خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر
گز کھڑا نا ہونے دیں۔

(جاری ہے)

انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ
کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر
چیکنگ کریں۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات
کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں،
احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔اس موقع پراے ڈی سی جی سید
نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،چیف افسران ایم
سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی
کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو
ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More