The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی نظر بندی کے خلاف درخواست 2 اکٹوبر تک ملتوی … ملزمان 20 سال سے جیل میں ہیں نظر بند رکھنا نا انصافی ہے،محکمہ داخلہ … مزید

17

ملزمان 20 سال سے جیل میں ہیں نظر بند رکھنا نا انصافی ہے،محکمہ داخلہ کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے،وکیل درخواست گزار

منگل ستمبر
16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی نظر بندی کے خلاف درخواست 2 اکٹوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی جانب سے نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بریت کے باوجود ملزمان احمد عمر سعید،فہد نسیم ،سلمان ثاقب اور شیخ محمد کو فورتھ شیڈول کے تحت نظر بند کردیا تھا،فورتھ شیڈول کی مدت پوری ہونے کے یکم جولائی کو انسداددہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11EEE کے تحت تین ماہ کے لئے نظر بند کردیا دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزمان کو نظر بند رکھنا وفاق کا کام ہے، ملزمان 20 سال سے جیل میں ہیں نظر بند رکھنا نا انصافی ہے،محکمہ داخلہ کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے ملزم عمر شیخ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More