The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈیرہ غازی خان ، جعلی عامل نے جن نکالنے کے نام پر تشدد کرکے 12 سالہ لڑکے کو مار ڈالا

11

جمعرات ستمبر
14:36

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈیرہ غازی خان میں جعلی عامل نے جن نکالنے کے نام پر تشدد کرکے 12 سالہ لڑکے کو مار ڈالا، پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کے مطابق دراہمہ کے علاقے میں جعلی پیر اعجاز حسین کی جانب سے 12 سالہ لڑکے کاشف کو تشدد کرکے قتل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر وہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچیاور فوری طور پر جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

بچے کے لواحقین نے بتایا کہ کاشف کی طبیعت خراب رہتی تھی وہ دم کرانے پیر کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ لڑکے پر جنات کا اثر ہے اور اس بہانے کاشف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق کاشف کی میت ٹیچنگ ہسپتال پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے منتقل کردی گئی ہے جبکہ لواحقین کی درخواست پر قتل کا مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد درج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More