The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

15

منگل ستمبر
20:51

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) تھانہ پیرودہائی پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث محمد پرویز کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم اور واراتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزم تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ میں وارداتیں کرتا تھا،ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،شناخت پریڈ کے بعد ملزم سے مزیدانٹیروگیشن عمل میں لائی جائے گی، ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More