The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر گلگت نے کلکٹر کورٹ میں درجنوں کیسز کی سماعت کی

9

بدھ ستمبر
22:31

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے بدھ کے روزتحصیل آفس گلگت میں کلکٹر کورٹ لگائی جس میں ڈی سی گلگت نے درجنوں کیسز کی سماعت کی۔ جن میں ریونیو کیسز /درستگی ریکارڈ‘ حصول معاوضہ‘ درستگی شجرہ نسبت و خسرہ‘ منسوخی انتقالات کے کیسز کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ریکارڈ مال کی روشنی کے مطابق فیصلے صادر کیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نویداحمد نے کہا کہ تحصیل آفس میں کلکٹر کورٹ لگانے کا مقصد عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کیسز کے فیصلے صادر کئے گئے ہیں ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ سماعت کے دورا ن عوام الناس نے اپنی زمینوں کے کیسز سے متعلق درخواستیں بھی جمع کرائیں دوران پیشی سائلان /پیشی کنندگان نے بھی ڈی سی گلگت کے فیصلوں پرمطمئن ہوکران کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلکٹر کورٹ میں عوام کو فوری اور سستا انصاف مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More