The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر کی ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کرنے کی ہدایت

13

ہفتہ اکتوبر
17:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ محکمے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں متحرک رہیں تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد خالد، اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فرحت عباس کموکاکے علاوہ ٹرانسپورٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت، پی ایچ اے اوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دھواں چھوڑنے،کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرعائد پابندی پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت اہم شاہرات اور عوامی مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق بینرز بھی آویزاں ہونے چاہیں۔

انہوں نے محکمہ زراعت سے کہا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں وسیع آگاہی مہم جاری رکھیں اورانہیں حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کردہ پابندی کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت بھٹے لگانے کے عمل کو پروان چڑھائیں اس سلسلے میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی لیکچرزاور تقریری مقابلوں کا تسلسل سے اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کرکے مطلوبہ اہداف جلد حاصل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے فیکٹریوں وکارخانوں کے بوائلر سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ممکنہ سموگ کے مضر صحت اثرات کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے بارے میں آگاہی کے لئے بھی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سموگ پر قابو پانے کیلئے اپنے ذمہ ٹاسک کو ذمہ داری سے انجام دیں اس سلسلے میں ان کی کارروائیوں کے نتائج نظر آنے چاہیں۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیکڑیوں وکارخانوں کے بوائلرز سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More