The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ حکام کو ڈینگی سروئلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

11

پیر ستمبر
21:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس لاہور نادر ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی ۔ڈی سی لاہور دانش افضال کو ٹاؤن کی سطح پر گزشتہ چھ روزہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس اور ڈینگی لاروا کی تلفی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ382723 گھروں کو چیک کیا گیا اور 7520 ان ڈور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا 603 آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہورنے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ حکام کو ڈینگی سروئلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سروئلنس کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ دانش افضال نے کہا کہ غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More