The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی ریویو کمیٹی کا اجلا س منعقد

11

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سرکاری دفاتر سے ڈینگی لاروا دریافت ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران اپنے دفاتر میں انسداد ڈینگی سروے کرائیں ۔ پانی کے اجتماع کو روکیں اور گملوں ، ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنرز سے پانی کی تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی لاروا کو پنپنے سے روکا جاسکے ۔ ریسکیو 1122 بلند وبالا عمارات اور پانی کی ٹینکیوں میں ڈینگی لاروا تلاش کرے او ران کی تلفی کے لئے سپرے اور دیگر اقدامات یقینی بنائے جائیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد ڈینگی ریویو کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض اور ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف پیڈا یکٹ کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ایسے افسران واہلکاروں کو ضلع میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے ڈینگی کی تلاش میں ٹائیگرفورس کو شامل کرنے اور فوکل پرسنز کو فعال کردار کیلئے تربیت دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں سیمینار منعقد کروائیں ۔دفاتر اور اہم مقامات پرآگاہی بینرز آویزاں کروانے کی ہدایت کی جبکہ تمام سکولوں کالجوں اور تعلیمی اداروں میں زیروپیریڈ میں طلباء وطالبا ت کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی او رحفاظتی اقدامات کی تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ قبل ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 374 مشکوک مریضوں کا طبی معائنہ او رٹیسٹ کئے گئے لیکن کسی میں بھی ڈینگی کی تشخیص نہیں ہوئی ۔انہوں نے بتایاکہ مشکوک مریضوں کی سب سے زیادہ تحصیل سرگودہا میں رپورٹ کی گئی جو 155 ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو روز کے دوران ضلع کی 548 انڈ ور ٹیموں نے 30243 مقامات کے معائنے کئے جبکہ 167 آوٹ ڈور ٹیموں نے 8209 مقامات کاجائزہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی 27 یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا ملا ۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طو رپر 60 مقامات سے لاروا ملا ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران ضلع میں 227 انڈ ور 310 آوٹ ڈور مقامات سے لاروا ملا جبکہ 6001 مشکوک مریضوںکا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سے سات کو انتہائی نگہداشت کے مطا بق طبی امداد دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی کل تعداد 5053 میں سے 2192 کا مکمل سر وے کیاگیا جبکہ عوام میں آگاہی کیلئے سیمینار جاری ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More