The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ کا مختلف علاقوں کا دورہ، مختلف کاموں کا معائنہ کیا گیا … ضلع شرقی میں مسائل کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار … مزید

3

ضلع شرقی میں مسائل کو دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی افسران کو ہدایت

اتوار ستمبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمدعلی شاہ نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو ودیگر افسران کے ہمراہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے بلدیاتی مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، انسداد تجاوزات اور فیومیگیشن کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ضلع شرقی کے بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں انہوں نے گزشتہ برسات کے بعد سڑکوں کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ بارش سے زیادہ متاثر ہونے والی سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر درست کیا جائے اسی طرح دیگر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں بہتری لائی جائے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو بلدیاتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی امور میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جارہا ہے بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو ڈس انفیکٹینٹ بنانے کیلئے اسکولوں کے کھلنے سے قبل ڈینگی ودیگر جراثیموں کے خاتمے کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ سر انجام دیا جارہا ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی یقینی بنایا جارہا ہیعلاقوں کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر بی اینڈآر اظہر حسین شاہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ایم اینڈ ای مبین شیخ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ایکسئین ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More