The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر نے نئی بم ڈسپوزل گاڑی ضلع بہاول نگر میں سول ڈیفیس کے بم ڈسپوزل یونٹ کے حوالے کردی

15

اتوار اکتوبر 14:30

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج ڈی سی آفس بہاول نگر میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ نئی بم ڈسپوزل گاڑی ضلع بہاول نگر میں سول ڈیفیس کے بم ڈسپوزل یونٹ کے حوالے کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے حوالگی سے قبل نئی بم ڈسپوزل گاڑی کا معائنہ کیا جو کہ بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، ڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر کہا کہ گاڑی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیتوں، استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More