The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس … معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ‘ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی

15

معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ‘ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی

منگل ستمبر
18:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی افسران اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علماء اکرام کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی امن ومان کی فضا کو برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا بنیادی ضرور ت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں بھارئی چارے کا درس دیتا ہے آئندہ سال ضلع بھر میں امن کانفرنسز منعقد کروائی جائینگی جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام شامل ہونگے اور آپ کے تعاون سے ہم مثال قائم کرینگے کہ ضلع قصور واقعی ہی امن کا شہر ہے جہاں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام صرف اور صرف برداشت ، امن ، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے متحد ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے علماء اکرام کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے ان کو ایک مثبت رول ادا کرنا چاہیے تا کہ سوسائٹی میں امن اور بھائی چارے کی فضا مزید مستحق ہو سکے ۔ اس موقع پر تمام علماء اکرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلع بھر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More