The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے انسداد پولیو کی جاری مہم کو چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں ، گلی محلوں کا دورہ کیا

24

بدھ ستمبر
18:07

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے انسداد پولیو کی جاری مہم کو چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں ، گلی محلوں کا دورہ کیا اور دروازوں پر دستک دیکر والدین سے پولیو ٹیموں کے آنے اوربچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کے بارے دریافت کرتے ہوئے بچوں کی انگلیوںپر نشانات چیک کر کے تصدیق کی ،انہوں نے مختلف علاقوں، ٹرانزٹ پوائنٹس، مین روڈز اور اندرون و بیرون شہر کی بستیوں میں انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو تفصیلی چیک کیا ، انہوں نے فیصل آباد روڈ بھٹو کالونی میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل اور ریکارڈ کو چیک کیا، اس موقع پرانہوں نے بچوںکے والدین سے کہا کہ انسداد پولیو کا ہر راؤنڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا گھروں میں آنے والی محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو قطرے پلائے جائیں اس سلسلے میں غفلت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More