The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد کی زیر صدارت5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس

8

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی زیر صدارت ضلع میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کا ایک اجلاس دربارہال میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہے جس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اس مقصد کے لئے پولیو ٹیموں پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے سچائی و ایمانداری سے کام کریں انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ڈپٹی کمشنر نے تحصیل پولیو سپروائیزر پر زور دیا کہ کسی بھی علاقے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی اطلاع فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفیس میں قائم پولیو کنٹرول روم پر دی جائے اور متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں بنائی گئی رفیوزل کور کرنے کے لئے قائم کمیٹی کے ذریعے والدین سے مل کر ان کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیجائیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ بارشوں و سیلاب سے متاثر علاقوں کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں جبکہ بچوں کودیگر خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بچوں کو بیماریوں سے بچا یاجاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر شہید بینظیر آباد ڈاکٹر یار علی جمالی اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں 21 سے 25 ستمبر تک منعقد ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال عمر تک کے 3 لاکھ 40 ہزار 619 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے 807 موبائل،70 فکس،53 ٹرانزٹ اور 19 ایس ایم ٹی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جنید حمید سموں،ریجنل کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عالم آزاد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستار راٹھور،اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ شیراز علی لغاری،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفسر ریاض احمد شر سمیت پولیس،صحت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More