The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کااچانک سٹیلائٹ اراضی سنٹر چک 46جنوبی کادورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

4

منگل ستمبر
16:57

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے اچانک سٹیلائٹ اراضی سنٹر چک 46جنوبی کادورہ کیا ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبد اللہ نئیر شیخ نے چک 46 جنوبی میں سٹیلائٹ اراضی سنٹر کے دورہ کر کے ریکارڈ اور نقول کے اجراکے طریق کار کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صارفین کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں اور کہاکہ عوام بالخصوص زمینداروں کو سہولیات کی فراہمی کو ان کی دہلیز پر پہنچانا جدید دور کی ضرورت ہے جبکہ اس سے شہروں کے بڑھتے ہجوم کو بھی کنٹرول کرنا ممکن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جائیدادوں کوپٹواریوں کے نرغے سے آزاد کیا جارہا ہے تاکہ روایتی کلچر کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ اس موقع پر انہیں اراضی ریکارڈ سنٹر کی سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگا ہ کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More