The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا مختلف علاقوں کا دورہ ،انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

16

پیر ستمبر
19:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ماہم آصف ملک اور محکمہ صحت کے افسران بھی انکے ہمراہ تھی.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا کہ موجودہ سیزن کے دوران ڈینگی پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور صاف پانی کو جمع نہ ہونے دیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے سے ڈینگی وباء کو شکست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More