The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت جلالپور نہر پروجیکٹ کے حوالے سے جاری ترقی کام کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس کا انعقاد

15

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:17

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت جلالپور نہر پروجیکٹ کے حوالے سے جاری ترقی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے جلالپور نہر پروجیکٹ کے حوالے سے
جاری ترقی کام کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کیا، اس موقع پر انہوں
نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے
منصوبے کو بروقت مکمل کروائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ
موجودہ حکومت کی جانب سے اس منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس پر ترقیاتی کام
تیزی سے جاری ہے ، ہدف کے مطابق منصوبے کو مکمل کرتے ہوے عوام مستفید ہو
سکیں گے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 48 ارب روپے لاگت سے منصوبہ 2024 تک مکمل
کیا جائے گا۔اس نہر کی تعمیر سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی،
117 کلومیٹر طویل نہر سے ساڑھے 5 لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے ۔ اس موقع
پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی،اے ڈی سی آر چوہدری محمد ارشد بھدر سمیت دیگر
افسران موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More