The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر جہلم کا محمدی چوک میں فری دسترخوان کا دورہ، کھانے کے معیار کو چیک کیاگیا

12

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:16

ڈپٹی کمشنر جہلم کا محمدی چوک میں فری دسترخوان کا دورہ، کھانے کے معیار ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے محمدی چوک جہلم میں فری دستر
خوان کا دورہ کیا، کھانے کے معیار سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے
ایڈووکیٹ  سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال کی جانب سے لگائے گئے فری دسترخان
پر فراہم کی گئی خدمات کو سراہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ مخیر حضرات
کے تعاون سے لگائے جانیوالے ان دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو
باعزت طریقے سے کھانے کی فراہمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں ضرورت
مند کو کھانا کھلانا بہت بڑا کار ثواب ہے اور ہمیں اللہ سے تجارت میں صرف
نفع ہی حاصل ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں فرحت ضیا کمال کی جانب سے عوام
کو صاف پانی فراہم کرنے کی نیت سے فلٹر پلانٹ لگایا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی
کمشنر راؤ پرویز اختر نے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورا جہلم میں
سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال کی جانب سے صاف پانی کی فرہمی کو یقینی بنانے
کے لئے فلٹر پلانٹ کی تنصیب کی گئی، جبکہ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے
بطور مہمان خصوصی افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ
عوامی فلاح کی نیت سے پرائیویٹ لوگوں کی جانب سے ایسے پروجیکٹس کا آغاز
خوش آئین ہے ایسے پروجیکٹس سے اہل علاقہ مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More