The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر جہلم کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ،ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت متحرک ہے، راؤ پرویز اختر

13

Umer Jamshaid عمر جمشید
پیر ستمبر
18:20

ڈپٹی کمشنر جہلم کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ،ڈینگی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سی او ایم سی کے ہمراہ تحصیل جہلم
میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ڈینگی کی روک
تھام کے لئے اقدامات چیک کیے اور ہاٹ سپاٹ جگہوں کے مالکان کو اگاہی فراہم
کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضروری ہدایات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام
کے لئے محکمہ صحت متحرک ہے جبکہ عوام الناس کو اپنے گرد و نواح میں خشک اور
صاف ماحول رکھنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی راؤ پرویز اختر سلیمان پارس،مسجد
افغانہ ،الطاف پارک سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا انہوں نے مختلف ٹائیر و
کباڑشاپس، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں پر محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ
ڈینگی کے لاروا کی افزائش کے لئے چیککنگ کی ۔ڈی سی جہلم نے کہا کہ ہمیں
ڈینگی کے حوالے سے لوگو ں میں شعور اجا گرکرنا ہے تاکہ بروقت احتیاطی
تدابیر اختیار کی جا سکیں جس کے لئے عوام کو بتا یا جائے کہ گھروں کی چھتوں
سے کاٹھ کباڑاور پرانے ٹائروں کو ہٹا دیا جائے دروازوں اور کھڑکیوں پر
باریک جالی لگائی جائے ۔ گھر وں میں کسی برتن وغیر ہ میں پانی جمع نہ ہونے
دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More