The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی اجلاس

8

بدھ ستمبر
18:19

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت21 ستمبر 2020 شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم , اسسٹنٹ کمشنر ناواگء حبیب اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید، ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت, اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت نے پولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کیڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ صاحب نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21/09/2020 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران ضلع باجوڑ میں تقریباً 236,290 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نیپولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More