The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی ومیونسپل کمشنر ایسٹ کی ہدایت پر ضلع شرقی میں مختلف بلدیاتی امور جاری … حیدرعلی روڈ، کشمیر روڈ نزد جیل روڈ فلاء اوور اور عباس … مزید

5

حیدرعلی روڈ، کشمیر روڈ نزد جیل روڈ فلاء اوور اور عباس ٹاؤن میں سڑکوں کی استرکاری، حیدر علی روڈ کی اسٹریٹ لائٹس بھی درست کر دی گئیں

پیر ستمبر
21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی ہدایات کے پیش نظر بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے ساتھ مرحلہ وار امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کے دوران یونیورسٹی روڈ ودیگر جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ مواد بھی صاف کیا گیا،شاہراہ فیصل کے مختلف مقامات کے سروس روڈ اور کشمیر روڈ سے نیوایم اے جناح روڈ کی چورنگی کو صاف ستھرا کرنے کے بعد درختوں کی ٹریمنگ کے بعد گرین ریفیوزل کو اٹھا لیا گیا ، ساتھ ساتھ سڑکوں کی بہتری کیلئے مرحلہ وار اقدامات کئے جارہے ہیںاس سلسلے میں حیدر علی روڈ پر سڑک کی استرکاری اور اسٹریٹ لائٹس کو درست کردیا گیا جبکہ کشمیر روڈ نزد جیل فلائی اوور اور عباس ٹاؤن میں بھی سڑکوں کی استرکاری کے امور سر انجام دئیے گئے،بچوں کو جراثیموں سے محفوظ بنانے کیلئے ضلع شرقی کے مختلف اسکولوں کو ڈس انفیکٹینٹ بنانے کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ نے تجاوزات ہٹانے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیح ہے لہذا محکمہ جات کے افسران اپنے ذمے داریاں بھرپور طریقے سے سر انجام دیں، مرحلہ وار بلدیاتی امور کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے مختلف علاقوں کے مکینوں نے بلدیاتی امور کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیاجبکہ مذکورہ بلدیاتی امور سپریٹینڈنگ انجنئیرز اظہر حسین شاہ، مبین شیخ ڈائریکٹرز زاہدبن خلیل، توقیر عباس، جاوید کلوڑ ایکسئینز اقبال ملاح، امتیاز بھٹو اور انچارج راؤ شمشاد کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More