The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر ذاکرحسین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خار باجوڑ کا دورہ

10

ہفتہ اکتوبر
21:04

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر ذاکرحسین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خار باجوڑ کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختون خواہ ڈاکٹر نیاز محمدکے خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر ذاکر حسین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر وزیر خان صافی ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی نے ڈپٹی ڈائر یکٹر ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر ذاکر حسین کو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈز، جنرل او پی ڈی، سکن اوپی ڈی، ڈینٹل اوپی ڈی، الٹراسائونڈ او پی ڈی، آئی او پی ڈیز،سپیشلسٹ او پی ڈیز، ویکسینیشن سیکشن، چلڈرن وارڈ، ادویات کے سٹور اورایکسرے پلانٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرنے وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ انہوں نے ہسپتال کے ہر شعبہ کے انچارج سے اس کے روزانہ او پی ڈیز کے بارے میں پوچھا اور ہر شعبہ کے رجسٹرڈ چیک کئے۔

(جاری ہے)

مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ جبکہ ایم ایس وزیر خان صافی نے بھی ان کو بریف کیا اور ہسپتال میں جاری صفائی مہم کے بارے میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کو اگاہ کیا۔ ایم ایس وزیر خان صافی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ہسپتال میں نیوریو سرجری وارڈ کے قیام ، اسپیشلٹ ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کو پر کرنا، سٹی سکن ، ایم ار آئی ،ہسپتال کے تزین وآرئش کے لئے فنڈز کے فراہمی سمیت ہسپتال کے لئے الگ بجلی فیڈر کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی ڈئریکٹر ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر ذاکر حسین نے ہسپتال میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہا رکیا اور ایم ایس وزیر خان صافی کے کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی کو یقین داہانی کرائی کے ان کے تمام مطالبات ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختون خواہ ڈاکٹر نیاز محمد کے سامنے رکھیں گے اور ان کو امید ہے کے کہ ان پر جلد کاروائی ہوگی کیونکہ ڈی جی ہیلتھ خیبر پختون خواہ ضم شدہ اضلا ع کے ہیلتھ سے متعلق مشکلات کے حل میں بہت سنجیدہ ہے ۔ اور یہی موجودہ حکومت کی او لین ترجیح بھی ہے کہ عوام کو سستا اور فوری صحت کی سہولیات پہنچایا جائے۔ انہوں نے باجوڑ کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں اور اگر ان کو کوئی مشکلات ہو تو وہ ایم ایس سے رابطہ رکھیں وہ ان کے ہر مشکل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ کیونکہ ایم ایس ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ خیبر پختونخواہ کے طرف سے نمائندہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More