The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کا سابق رکن قومی اسمبلی اور حمیدزئی قبیلے کے سربراہ قاسم خان اچکزئی کے انتقال اظہار تعزیت

3

پیر ستمبر
13:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے سابق رکن قومی اسمبلی اور حمیدزئی قبیلے کے سربراہ قاسم خان اچکزئی کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی قبائلی ،سیاسی اور سماجی خدمات تادیر یاد رکھی جائے گی،منگل کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا کہ قاسم خان اچکزئی نے صوبے میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا،مرحوم شریف النفس اور نفیس شخصیت کے مالک تھے انہوں نے مرحوم قاسم خان اچکزئی کے خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور صبرجمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More