The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

5

اتوار ستمبر
18:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی،اس حوالے سے ایس پی راشد ہدایت نے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصول کالزپر فوری ریسپانس عمل میںلائے،دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی38پسٹلز،3رائفلز،3 پمپ ایکشن ،23میگزین اوردرجنوںگولیاں برآمد کی گئیں،اسی طرح ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی48 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی4 کاریں،15موٹرسائیکلیں،18 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی جبکہ منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران144بوتلیں شراب سمیت چرس برآمد کی گئی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئی204افراد کی مدد کی گئی،دوران پٹرولنگ1لاکھ53ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3124 گاڑیوں اور1لاکھ57ہزار356 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ189موٹر سائیکلوں،6 گاڑیوں اور311اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا،جعلی نمبرپلیٹس والی1گاڑی اور5موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے، ون ویلنگ میں ملوث60،پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر1جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث6 افراد کو گرفتار کیاگیا،اسی طرح ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ3 اشتہاریوں سمیت108 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان اپنی اپنی بیٹ میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف موئثر پٹرولنگ جاری اور مشکوک، شر پسندو ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More