The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسچارج کیے گئے تین ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد

16

منگل ستمبر
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) انسداد سائبر کرائم عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں ڈسچارج کیے گئے تین ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی ۔ منگل کو انسداد سائبر کرائم عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی،بے گناہ قرار دیے گئے ملزمان غلام جیلانی، خرم یوسف اور ناصر جنجوعہ کے دوبارہ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی درخواست میں کہاگیاکہ مجسٹریٹ کی عدالت نے تینوں ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کر دیا تھا، درخواست گزار نے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری پر عدم اطمینان کی درخواست دی۔ ایف آئی اے نے درخواست دی کہ ڈی جی ایف آئی اے نے انکوائری افسر تبدیل کر کے ایک دوسرے افسر منتقل کر دی، نئے تفتیشی افسر کو تینوں ڈسچارج ملزمان سے متعلق مواد ملا ہے، دوبارہ گرفتاری کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے نے درخواست دی کہ پہلے تفتیشی افسر کا تینوں ملزمان کو بے گناہ قرار دینا درست نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More