The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ، گو جرانوالہ میں تربیتی ورکشا پ کا انعقاد

13

منگل ستمبر
17:47

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) چیف ایگز یکٹو اآ فیسرڈسٹر کٹ ہیلتھ ا تھا رٹی، گو جرا نوا لہ نے کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ ا تھا رٹی گو جرا نوا لہ، محکمہ صحت حکو مت پنجا ب، یو نیسیف کے تعا ون سے کرو نا کی وجہ سے پیدا ہو نے والے ذہنی امرا ض اور ان کے تدارک پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ، گو جرانوالہ میں تربیتی ورکشا پ کا انعقادہوا۔جس میں تحصیل گوجرانوالہ کے دس بنیا دی مرا کز صحت،(ہیگر،جلال بھلگن،کوٹ بھوانی دس،کوہلووالہ،مان،منڈیالہ وڑائچ،مرالی والہ،موکھل سندھواں،نندپور،پیروچک) کیمیڈیکل آفیسر، میڈیکل ٹیکنیشن نے شرکت کی۔ ڈاکٹر لبنیٰ خرم ڈار پروگرام ڈائر یکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیولپمنٹ، گو جرانوالہ، سعید انور ہیلتھ ایجو کیشن آفیسر نے نفسیاتی مسائل و امراض کی اقسا م، اسباب، تشخیص و علاج پر جامع لیکچر دیے۔

(جاری ہے)

مقررین نے نفسیاتی مسائل کے حل میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس ، لیڈی ہیلتھ سپر وائززوورکرکے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہو ں نے اس سلسہ میں کمیو نٹی پارٹی سیپیشن کی اہمیت پر بھی جا مع لیکچر دیا گیا۔ڈاکٹر فر جا د بٹ چیف ایگز یکٹو اآ فیسر ڈسٹر کٹ ہیلتھ ا تھا رٹی، گو جرا نوا لہ،نیاپنے پیغام میں کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپ ڈاکٹر صاحبان کوکرونا بیماری اور لاک ڈاون سے پیدا ہو نیوالے دما غی و نفسیاتی امراض کی تشخیص اورعلاج میں مدد دے گی۔ جس سے وہ عوام الناس کو نفسیا تی بیما ریو ں سے بچا نے میں بھر پو ر کردار ادا کرسکیں گے۔انہو ں نے محکمہ صحت پنجاب اور یو نیسیف کا تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر شکر یہ اداکیا۔یہ ورکشاپس 29 ستمبر تک جا ری رہیں گی جس میں ہر روز دس ہیلتھ کیئر پرو وائڈر ز کو تربیت دی جا ئے گی۔ڈاکٹر خضر اقبال نمائندہ یونیسیف پاکستان نے شرکاء کے ٹریننگ میں شرکت اوردلچسپی دکھا نے پر شکر یہ ادا کیااور کمیو نٹی میں نفسیاتی مسا ئل کے حل کے لیے کر دار ادا کر نے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More